English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمبوڈیا کی آمر حکومت ریڈ خمیر کے رہنماؤں کو سزائیں، امریکا خیرمقدم

share with us


دنیا میں وسیع پیمانے پر ظلم روا رکھنے والے حکمرانوں کا انجام یہی ہو گا،ترجمان محکمہ خارجہ کا بیان 


واشنگٹن:18؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے کمبوڈیا کی ایک خصوصی عدالت کی جانب سے آمریت پسند حکومت ریڈ خمیر کے دو رہنماؤں کو دی جانے والی سزاؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا میں وسیع پیمانے پر ظلم روا رکھنے والے حکمرانوں کا انجام یہی ہو گا۔ غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق ایک بیان میں امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ظلم و جبر میں شریک اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کو بھی انجام کار اپنے جرائم کا جواب دینا ہو گا۔ کمبوڈیائی خصوصی عدالت نے ریڈ خمیر دورِ حکومت کے دو اعلیٰ ترین رہنماؤں کو نسل کشی کا مرتکب قرار دے کر عمر قید کی سزا سولہ نومبر کو سنائی۔ ان سابق رہنماؤں میں ستاسی سالہ کھیْو سامفان اور بانوے برس کے نوان چیا ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا