English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائجرمیں فرانس کا ڈرون طیارہ دوران لینڈنگ گر کر تباہ

share with us

نیامی کے فوجی اڈے سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ڈرون طیارے کا ملبہ مل گیا،تحقیقات جاری 


میامی /پیرس:18؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)فرانسیسی فوج کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ افریقی ملک نیجر میں گرکر تباہ ہوگیا۔ طیارہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم حکام اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانسیسی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ان کا ریپر ماڈل کا ایک ڈرون طیارہ نیامی کے ہوائی اڈے کے قریب گر کرتباہ ہوگیا ۔فرانسیسی فورج کے ترجمان کرنل پیٹرک شٹایگر نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرون طیارے لینے لینڈنگ کی کوشش کی۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ نیامی کے فوجی اڈے سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ڈرون طیارے کا ملبہ مل گیا۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کہ انٹیلی جنس اور جنگی مہمات کے لیے استعمال ہونے والے ریپر ڈرون طیارے امریکی ساختہ ہیں اور فرانس میں ان طیاروں کی کل تعداد 4 بتائی جاتی ہے۔ یہ جدید ترین ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگا ڈرون طیارہ سمجھا جاتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا