English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران اورعراق کی باہمی تجارت کا حجم 12 بلین ڈالرز سالانہ تک پہنچ گیا 

share with us



ایران اور عراق کے درمیان باہمی تجارت 20 بلین تک پہنچ جائے گی، عراقی ہم منصب کا دورہ تہران ، روحانی سے ملاقات


تہران:18؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ سالانہ حجم 12 بلین ڈالرز سے بڑھ کر 20 بلین ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روحانی کا یہ بیان اپنے عراقی ہم منصب براھم صالح کے ساتھ ملاقات کے موقع پر سامنے آیا ۔ عراقی صدر برھم صالح ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کی۔ عراقی صدر ایران کا دورہ ایک ایسے موقع پر کر رہے ہیں جب دو ہفتے قبل ہی امریکا نے ایران کے خلاف پابندیاں بحال کی ہیں۔ امریکی پابندیوں کا مقصد ایرانی تیل کی برآمدات پر قدغن لگانا اور اس کے بینکنگ نظام کو دنیا سے کاٹنا ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت 12 بلین ڈالرز (سالانہ) تک پہنچ گئی ہے اور باہمی کوششوں سے ہم اسے 20 بلین ڈالرز تک پہنچا سکتے ہیں۔عراقی حکام نے بتایا کہ عراق نے ایران کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایرانی گیس اور توانائی کے بدلے عراق ایران کو کھانے پینے کے اشیاء فراہم کرے گا۔عراقی حکومت امریکا کی طرف سے یہ اجازت ملنے کا انتظار کر رہی ہے کہ وہ اپنے پاور اسٹیشنز کے لیے ایرانی تیل درآمد کر سکے۔ عراقی حکام کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے ایرانی تیل کی درآمد پر جو 45 دن کی چھوٹ دی گئی ہے وہ متبادل انتظامات کرنے کے لیے بہت کم وقت ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا