English   /   Kannada   /   Nawayathi

اکھلیش یادو کی کانگریس کو وارننگ ، سائیکل روکو گے تو ہاتھ ہینڈل سے ہٹا دیں گے!۔

share with us

لکھنو:17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے اترپردیش میں بی جے پی کے خلاف مہا گٹھ بندھن بننے سے پہلے ہی ختم ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ بی ایس پی سپریمو مایا وتی کے تیور دکھانے کے بعد ایس پی کے صدر اکھلیش یادو نے بھی کانگریس کو اشاروں ہی اشاروں میں وارننگ دی ہے۔ مہاگٹھ بندھن پر اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر سائیکل ( ایس پی کا انتخابی نشان ) کو روکو گے ، تو آپ کا ہاتھ ( کانگریس کا انتخابی نشان ) ہینڈل سے ہٹا دیا جائے گا۔

اکھلیش یادو نے ہفتہ کو چھتیس گڑھ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ اترپردیش کے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ ... اس لئے ہم نے طے کیا ہے کہ سائیکل کو روکو گے ، تو آپ کا ہاتھ ہینڈل سے ہٹادیا جائے گا۔ ... کنٹرول اور کسی کے ساتھ ہوجائے گا۔ اکھلیش نے اس بیان کے ذریعہ واضح طور پر اشارہ دیدیا کہ 2019 میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کی راہ مشکل ہے۔ اگر کانگریس نے ایس پی کی رضامندی سے الگ کوئی فیصلہ کیا ، تو ممکن ہے کہ کانگریس کو ایس پی بڑا جھٹکا دے دے۔ خیال رہے کہ بی ایس پی اور ایس پی کا پہلے سے ہی اتحاد ہے۔

ادھر اتحاد میں سیٹوں کو لے کر مایا وتی کتنی سنجیدہ ہیں ، اس کا اندازہ پانچ ریاستوں میں ہورہے اسمبلی انتخابات میں ان کے قدم سے لگ جاتاہے۔مایا وتی نے یہاں اتحاد نہ کرنے کیلئے کانگریس پر الزام لگایا ہے۔ انہوں نے سیٹ شیئرنگ میں بی ایس پی کو مناسب حصہ نہ دئے جانے کی بات کہہ کر اعلان کردیا کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا۔ بی ایس پی اب ان ریاستوں میں دیگر علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرکے میدان میں اتری ہے۔ وہیں ایس پی چیف اکھلیش یادو نے بھی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا