English   /   Kannada   /   Nawayathi

امرتسر میں بم دھماکہ ، تین لوگوں کی موت ، ۲۰ زخمی ، علاقہ میں الرٹ

share with us

امرتسر:17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)پنجاب میں امرتسر کے گاؤں ادلی وال میں اتوار کی صبح نرنکاری ست سنگ ڈیرا پر نامعلوم موٹرسائکل سواروں نے بم پھینک دیا، اس دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور تقریبا ۲۰ افراد زخمی ہوگئے پنجاب وزیراعلی امریندر سنگھ نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کا مفت علاج کرنے کی ہدایت جار

  موصول اطلاع کے مطابق صبح راجہ سانسی کے گاؤں ادلی وال میں واقع نرنکاری ست سنگ ڈیرا پر ست سنگ سماگم چل رہا تھا اور اسی دوران موٹرسائکل سوار تین نامعلوم افراد نے وہاں پر بم پھینک دیا۔ زخمیوں کو الگ الگ اسپتالون میں داخل کرایا گیا ہے۔بم کی جانچ کےلئے فورنسک جانچ ٹیم کو بلایا گیا ہے۔وہیں اس واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔پولیس معاملے کی جانچ کر رہے ہے

پنجاب کانگریس کے ریاست سربراہ سنیل جاکھڑ نے امرتسرواقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے متاثرین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حملہ کو پنجاب کا امن خراب کرنے کی کوشش قرار دیا۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے امرتسر میں ہوئے دھماکہ میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کے حق میں معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلی نے مہلوکین کے لواحقین کے حق میں 5-5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمی لوگوں کا حکومت کی جانب سے مفت علاج کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا