English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ میں بچے بھی اسلامو فوبیا کے شکار ، دس سالہ مسلم طالبہ کو کلاس میٹ نے جان سے مارنے کی دھمکی

share with us

واشنگٹن:17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) امریکا کے شہر بوسٹن میں 10 سالہ مسلمان طالبہ کی ڈائری سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا جس میں معصوم بچی کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کرنے کی دھمکی دی گئی۔امریکی میڈیا سی این این کی رپورٹ کے مطابق میساچوسٹس کے دارالحکومت بوسٹن میں واقع نجی اسکول کی طلبہ کے بیگ سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔

دس سالہ مسلمان لڑکی کی ڈائری میں اُس کے ساتھ اسکول میں پڑھنے والی ساتھی نے پینسل سے نوٹ لکھا کہ ’تم دہشت گرد ہو‘۔

پولیس حکام کے مطابق مغربی بوسٹن میں واقع ایلیمنٹری اسکول کی طالبہ کی ڈائری میں 9 نومبر کو اُس کی ساتھی نے دھمکی آمیز نوٹ تحریر کیا اور پھر 13 نومبر کو ایک اور تحریر لکھی کہ ’میں تمھیں قتل کردوں گا‘۔

امریکی میڈیا نے بچی کے اہل خانہ سے وعدے کے مطابق اُس کا نام ضیغہ راز میں رکھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق اس طرح کا نوٹ ’نفرت انگیز‘ جرم ہے، مذکورہ بچے اور والدین کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

طالبہ کے چچا جمال صدیقی نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’تعلیمی اداروں میں چھوٹی مسلمان بچیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم بوسٹن میں عرصہ دراز سے نہ صرف مقیم ہیں بلکہ یہاں کے شہری بھی ہیں صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے ہماری بچی کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا مگر ہم اُسے اسکول سے نہیں ہٹائیں گے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ’فرامنگھم اسکول ڈسٹرکٹ سپریٹینڈینٹ‘ میں زیر تعلی پانچویں گریڈ کے مسلمان طالب علم کو بھی دھمکی آمیز نوٹ ملا تھا جس پر اسکول انتظامیہ نے طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے تھے۔

تفتیشی ٹریمبلے کا کہنا تھا کہ ’دونوں نفرت انگیز جرائم کے واقعات کی علیحدہ علیحدہ تحقیقات جاری ہیں‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا