English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریلوے ٹرین کے اے سی کوچ سے چار کروڑ کے کمبل غائب ،آخر کون ہے ذمہ دار

share with us

نئی دہلی:17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) ٹرین کے اے سی کوچ میں سفر کرنے والے مسافر تولیہ ، چادر اور کمبل چوری کے معاملے میں شک کے دائرے میں ہیں ۔خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق ریلوے کےایک آفیسرنے بتایا کہ؛2017 سے 2018کے دوران اے سی کو  چ سے لاکھوں کی تعداد میں تولیہ ،چادر اور کمبل غائب ہوگئے ہیں ۔

پچھلے مالی سال میں ملک بھر کی ٹرینوں کے اے سی کوچ سے تقریباً 2172246بیڈ رول آئٹم غائب ہوگئے ہیں ، جن میں 1283415 تولیے 471077چادر اور 314952 تکیےکے غلاف چوری کیے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ 56287تکیے اور 46515کمبل غائب پائے گئے ہیں ۔

وزارت ریل کے سینئر افسر نے بتایا کہ ؛ غائب ہوئے ان سامانوں کی کل قیمت 14کروڑ روپے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ٹوائلٹ سے مگ ، فلش پائپ اور آئینے کی چوری کی رپورٹ بھی لگاتار آتی ہے ۔ چوری کی ان وارداتوں نے اے سی فرسٹ کلا س کے مسافروں کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنے کی کوشش میں لگے ریلوے کے لیے ایک نیا مسئلہ پیدا کر دیا ہے۔

حال میں اے سی کوچ میں 3.9 لاکھ لینن روزانہ ریل مسافروں کو فراہم کیے جاتے ہیں ،جن میں ہر سیٹ میں دو چادر ایک تولیہ ،ایک تکیہ اور ایک کمبل ہوتا ہے۔ ریلوے افسر نے بتایا کہ کوچ اسسٹنٹ سے ملی جانکاری کے مطابق سفر کے اختتام پر مسافر سب سے زیادہ تولیہ اور اس کے بعد چادر چرا کر لے جاتے ہیں ۔ افسر نے کہا کہ تولیے کی چوری ہونے کی وجہ سے ریلوے نے فیصلہ لیا ہےکہ اے سی کوچ میں سفر کرنے والے مسافروں کو سستے ،چھوٹے اور ایک بار استعمال کرکے پھینکے والے نیپکن دیے جائیں گے۔

ریلوے نے کچھ سیکشن پر کمبلوں کے غلاف بدلنا شروع کردیے ہیں ۔ اسی طرح صفائی مہینے کی جگہ پندرہ دن اور ہفتے میں ہونے لگی ہے۔ انڈین ریل کے 16زون میں 204113 تولیے، 29573 چادر، 44868تکیےکے غلاف،3713 تکیے اور 2745کمبل چرائے گئے ۔ ساؤتھ سینٹرل زون میں 95700تولیے 29747چادر22323تکیے کے غلاف 3352تکیے اور 2463کمبل چرائے گئے ہیں ۔

نارتھ زون میں 85327تولیے ، 38916 چادر،25313 تکیے کے غلاف ،3224 تیکے اور 2483کمبل چرائے گئے ۔ ایسٹ زون میں 131313تولیے 20258چادر،9006تکیے کے غلاف 1517 تکیے اور 1913کمبلوں کی چوری درج کی گئی ۔ایسٹ کوسٹ ریلوے میں 43318تولیے،23197چادر 8060تکیے کے غلاف اور 2260کمبل غائب پائے گئے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا