English   /   Kannada   /   Nawayathi

اندھرا پردیش کے بعداب مغربی بنگال میں بھی سی بی آئی کی نو انٹری

share with us

مغربی بنگال:17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)آندھرا پردیش کے بعد اب ممتا بنرجی نے بھی سی بی آئی کو ریاست میں چھاپے مارنے اور جانچ کے لیے دی گئی عام رضامندی واپس لے لی۔اطلاعات کے مطابق 'ممتابنرجی نے بھی سی بی آئی کو ریاست میں جانچ اور چھاپہ ماری کے لیے دی گئی عام رضامندی کو واپس لے لیا ہے'۔
 غور طلب ہےکہ آندھرا پردیش کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے ممتا بنرجی نے چندر بابو نائیدو کو اپنی حمایت دی ہے'۔
اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ' چندر بابو نائیڈو نے بالکل صحیح کیا، کیونکہ بی جے پی اپنی ذاتی مفاد کے خاطر سی بی آئی اور دیگر ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے'۔واضح رہے کہ' مغربی بنگال میں سنہ 1989 میں سی بی آئی کو عام رضامندی دی گئی تھی۔اطلاعات کے مطابق اب ریاست میں سی بی آئی کو عدالت کو چھوڑ کر باقی تمام معاملوں کے لیے ریاستی حکومت سے اجازت لینی ہوگی'۔

غور طلب ہے کہ آندھر پردیش حکومت نےاپنے اس قرار نامے کو واپس لے لیا ہے جس کے  تحت سی بی آئی ریاست میں کسی بھی مقدمے کی جانچ کر سکتی تھی۔اب سی بی آئی کو ریاست میں داخل ہونے سے پہلے آندھر پردیش حکومت سےاجازت لینی ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست کی پرنسپل سکریٹری (ہوم )اے آر انو رادھا کے ذریعے 8 نومبر کو اس بارے میں جاری ایک ‘خفیہ’ سرکاری حکم(گورنمنٹ آرڈر نمبر 176) جمعرات کی رات لیک ہو گیا ۔

حکومت کے ذرائع کے مطابق، سی بی آئی کے اندر چل رہے تنازعہ اور سپریم کورٹ میں چل رہے کیس کی وجہ سے ریاستی حکومت  کا اعتماد سی بی آئی پر سے ختم ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ ریاستی حکومت کے اس قدم کو ریاست کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو اور بی جے پی مخالف پارٹیوں کے اتحاد کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا