English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 4 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کی کویتی امداد

share with us

کویت سٹی :15؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)خلیجی ریاست کویت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی "یو این آر ڈبلیو اے” کو تنظیم کی خدمات کے تسلسل کے لیے 4 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کویت کے عرب لیگ میں مندوب نے بتایا کہ ان کے ملک نے فلسطینی پنا گزینوں کے لیے 4 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کویت کی طرف سے دی جانے والی امداد "اونروا” کے آپریشنل منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔

خیال رہے کہ رواں سال کے دوران امریکا نے فلسطینی پناہ گزینوں‌کی ریلیف ایجنسی کو دی جانے والی امداد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔کویت فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد دینے والا اہم ملک ہے۔ رواں سال مارچ میں کویت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 80 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا