English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب اور چین کا مہارات کے تبادلے کی جانب اہم قدم، چینی ٹیلی ویژن اورایم بی سی میں معاہدہ 

share with us


سعودی عرب کیساتھ یہ معاہدہ چین کے اقتصادی ترقی کے منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ کا حصہ ہے،چینی نائب وزیر اطلاعات


ریاض:15؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے میڈیا گروپ "مڈل ایسٹ براڈکاسٹنگ کارپوریشن" ۔ ایم بی سی۔ اور چین کی ’’دی نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن ‘‘کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت منظور کی گئی ہے جس کامقصد فریقین کا روایتی اور ڈیجیٹل شعبوں میں ایک دوسرے کی مہارتوں سے استفادہ کرنا ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں ایم بی سی اور چینی ٹیلی ویژن چینل فلم پروڈکشن کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس کے علاوہ یاداشت سے انسانی وسائل کے شعبے کو بھی فروغ ملے گا۔ معاہدے کی ابتدائی مدت تین سال ہے تاہم اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔چینی میڈیا گروپ اور ایم بی سی کے درمیان یہ یاداشت ایم بی سی کے دبئی میں قائم "دبئی میڈیا سٹی" میں ہوئی۔ یاداشت کی منظوری کے موقع پرایم بی سی کے چیف ایگزیکٹو الشیخ ولید بن ابراہیم آل ابراہیم، جنرل سپر وائزر علی الحدیثی اور گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سام بارنیٹ سمیت کئی دوسرے سینیر عہدیدار موجود تھے۔ چین کی جانب سے یاداشت پر نائب وزیر اطلاعات 
گاوم جیامن نے دستخط کییجب ان کے ہمراہ بھی متعدد اعلی عہدیدار اور ابلاغیات کے مشیر موجود تھے۔اس موقع پرایم بی سی کے چیئرمین الشیخ ولید بن ابراہیم آل ابراہیم نے کہا کہ ہم چین میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور دیگرعالمی کمپنیوں کے ساتھ مل کرذرائع ابلاغ کے میدان میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ چینی ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ساتھ معاہدے کے نتیجیمیں دونوں طرف کے ابلاغی ادارے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں ریسرچ، جدید، ڈویلپمنٹ، کارکردگی اور ترقی میں اضافہ ہوگا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ چینی ٹیلی ویژن کارپوریشن اور ایم بی سی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت روایتی اور ڈیجیٹل شعبوں میں نئی جہتوں کو سامنے لانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میڈیا کے میدان میں ڈیجییٹل کے شعبے میں کافی گنجائش موجود ہے۔ کسی بھی ابلاغی ادارے کی ترقی کے لیے ڈیجیٹیل پلیٹ فارم ضروری ہے۔مفاہمتی یاداشت کی تقریب سے خطاب میں چینی نائب وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں ایم بی سی کے ساتھ باہمی تعاون کا معاہدہ کرنے پر بہت خوشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ چین کے اقتصادی ترقی کے منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ کا حصہ ہے اور ہم اس معاہدے سے نہ صرف بہت کچھ سیکھیں گے بلکہ چینی ٹیلی ویژن پلیٹ فارم کو مشرق وسطی اور شمالی افریقا تک وسعت دینے کا موقع بھی ملے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا