English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں حماس سے جنگ بندی پراسرائیلی حکمراں اتحاد میں شدید اختلافات

share with us

غزہ:15؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین میں غزہ کے علاقے میں دو روز کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں کے بعد حماس اور اسرائیل میں مصر کی ثالثی سے طے پائی جنگ بندی پرصہیونی ریاست کے حکمراں اتحاد میں شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔ نیتن یاھو کے اہم اتحادی وزیر دفاع آوی گیڈور لایبرمین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے ساتھ قبل از وقت انتخابات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔غزہ میں جنگ بندی کرنے پرلایبرمین نے اپنی جماعت "یسرائیل بیتونوں"نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لائبرمین اب حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے۔ اس کے علاوہ حکومت کی ایک اور اتحادی اور وزیرتعلیم نفتالی بینیت کی جماعت "جیوش مو" نے غزہ میں مظاہرین سے نمٹنے کے طریقے اورغزہ میں جنگ بندی پر اختلاف کرتے ہوئے نیتن یاھو سے الگ ہونے کا عندیہ دیا ہے۔بینیت کی طرف سے سبکدوش وزیر دفاع آوی گیڈور لایبرمین پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے غزہ کی سرحد پر جاری فلسطینیوں کے پرتشدد مظاہروں کی روک تھام کے لیے کافی اقدامات نہیں کئے جبکہ خود لائبرمین غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور تنظیم کو کاری ضرب لگانے کے حامی ہیں۔انھوں نے جنگ بندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جلد سے جلد نئے انتخابات کے لیے کسی تاریخ پر متفق ہوجانا چاہیے۔وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی کو قبول کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ ہنگامی صورت حال میں دشمن سے پوشیدہ رکھی جانے والی ہر بات ہمیشہ عوام کے سامنے نہیں لائی جا سکتی۔انھوں نے اسرائیل کے بانی لیڈر بن گورین کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہمارے دشمن نے جنگ بندی کی مانگ کی تھی اور وہ جانتے ہیں کہ انھوں نے ایسا کیوں کیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا