English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق کے سات ارب دینار ضائع کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے، الصدرگروپ

share with us


یہ بات ناقابل یقین ہے بارش کا پانی کسی بنک کے اندر محفوظ اربوں دیناتباہ کردے ،بیان


بغداد:15؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)عراق کے ایک سرکردہ مذہبی سیاسی رہ نما اور الصدرگروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے سات ارب دینار بارش میں بہہ جانے کے نتیجے ضائع ہونے پراس کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں مقتدی الصدر نے کہا کہ یہ بات ناقابل یقین ہے کہ بارش کاپانی کسی بنک کے اندر محفوظ اربوں دینار تباہ کردے۔ ان کا کہنا تھا کہ سات ارب دینار بارش کے پانی میں تلف نہیں بلکہ کرپشن کی نذر ہوئے ہیں۔ میں عدالت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جائے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ "ٹوئٹر" پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں مقتدی الصدر نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سات ارب دینار ضائع کرنے والوں کا تعین کرکے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کرقومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا