English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت سے ناراض کسان ایک بار پھر اتریں گے سڑکوں پر ،۲۱ نومبر کو پیدل مارچ کا اعلان

share with us

مہاراشٹرا:15؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مطالبات پورے نہ ہونے پر کسانوں کی تنظیم نے پریس کانفرنس کر کے مارچ کا اعلان کیا ہے۔ ریاست بھر سے تقریبا 20 ہزار کسانوں کی شرکت متوقع ہے۔ کسانوں کے ذریعے کئے گئے گزشتہ سال کے پیدل مارچ کا حکومت کی جانب سے کوئی مثبت اعلان نہ ہونے کے باعث کسانوں کی تنظیم نے ایک بار پھر ممبئی تک پیدل مارچ کرنے کا عزم کیا ہے۔ 

مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے  21 نومبر کو نکالے جانے والے اس پیدل مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے تقریبا 20 ہزار کسانوں نے شرکت کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

  بدھ کے روز ممبئی میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں مورچہ کا انعقاد کرنے والوں میں شامل لوک سنگھرش مورچہ کی جنرل سکریٹری پرتبھا شندے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال پیدل مارچ کرنےپر حکومت نے کئی وعدے کئے تھے لیکن محض 15 فی صد وعدوں پر  ہی عمل کیا گیا ہے ۔

بقول پرتبھا شندے ، سنہ 1972 میں ہونے والی قحط سالی سے زیادہ  برے  حالات فی الوقت ہیں۔لیکن حکومت کسانوں کے مسائل کو لے کر با لکل بھی سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہے بلکہ صرف کسانوں کو راغب کرنے کے لئے بڑے ہے طمطراق سے 34 ہزار کروڑ روپئے تجویز کئے تھے لیکن اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزارت میں بہت ہی جوش کے ساتھ کسانوں کا قرض معاف کرنے کی اسکیم کا اعلان کیا جاتا ہے لیکن جب ایک کسان بینک یا سرکاری دفاتر میں جا کر حکومتی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے تو متعلقہ دفاتر کے افسران اس طرح کی کسی بھی اسکیم سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔

اس پریس کانفرنس میں عام آدمی پارٹی مہاراشٹر کے ایگزیکیوٹو رکن اور ترجمان دھننجے شندے ، جے ہو فاؤنڈیشن کے صدر افروز ملک، فیروز میٹھی بور والا ،  جنتا دل سیکولر ممبئی کی سکریٹری جیوتی بیڈکر ، و دیگر افراد موجود تھے ۔      

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا