English   /   Kannada   /   Nawayathi

آج تمل ناڈو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا گاجا طوفان ،مچا سکتا ہے بڑی تباہی ،

share with us

تمل ناڈو:15؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)چکرواتی طوفان گاجا آج شام تمل ناڈو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ طوفان کے چلتے تمل ناڈو میں بھاری تباہی ہو سکتی ہے۔ بنگال کی کھائی پر چکرواتی طوفان گاجا یہاں سے قریب 470 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں واقع ہے۔ چکرواتی طوفان کے دوران ہوا کی رفتار 90 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹے ہو سکتی ہے۔ جس کے بعد بھاری بارش کے آثار ہیں۔

اس طوفان کے پہلے جنوبی ساحل آندھرا پردیش پہنچنے کا خدشہ تھا جو اچانک تمل ناڈو کے علاقوں کی جانب پیر کو مڑ گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گاجا جمعرات کی شام یا رات کو پمبان اور کڈلور کے درمیان ساحلی علاقوں کو پارکرسکتا ہے۔ اس دوران 100 کلومیٹر فی گھنٹے تک کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

تمل ناڈو میں این  اے کی 9 اور پڈوچیری میں 2 ٹیمیں الرٹ پر رکھی گئی ہیں۔ تمل ناڈو حکومت نے انتظامیہ کو الرٹ پر رکھا ہے۔ تمل ناڈو حکومت پہلے ہی 30،500 ریسکیو  کارکنوں کو تعینات کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ وہیں تنجور ، پڈو کوٹئی ، ناگ پٹنم ، کڈولور اور رام ناتھ پورم کے کلیکٹروں نے جمعرات کو اسکولوں اور کالجوں کی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

چکرواتی طوفان کے مد نظر پڈوچری اور کرائی کل علاقوں میں آج سارے اسکول بند رہیں گے۔ مرکزی آبی کمیشن نے مسلسل نظر رکھنے کی صلاح دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا