English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی : باغپت میں وہاٹس ایڈمن گرفتار

share with us

نئی دہلی:15؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یوپی کے باغپت سے ایک وہاٹس ایپ گروپ ایڈمن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جوش نام سے چلائے جا رہے وہاٹس ایپ گروپ پر ملک مخالف او قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے کے معاملے میں اس پر کارروائی کی گئی ہے۔ اس گروپ پر ہندستان اور پاکستان سے متعلق کمینٹس ، فوٹو اور ویڈیو نے چو گاما علاقے میں کشیدگی پیدا کر دی تھی۔ وہیں گروپ ایڈمن نعیم نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں کہا 'ایک لنک کے ذریعے سے مجھے جوڑا گیا۔ مجھے 10۔15 منٹ پہلے ایڈمن بنایا گیا تھا "۔

نعیم نے کہا " اس گروپ میں 100سے 150 لوگ تھے۔ میں اس گروپ کے کسی اور ایڈمن کو نہیں جانتا ہوں۔ میں نے گروپ میں ڈالے جانے والی میسج کو نہیں دیکھا تھا"۔ ہندو جاگرن منچ کے ضلع وائس چیئرمین دیپک بامنولی نے دوگھٹ تھانے میں اس گروپ کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے جب جانچ کی تو پلرا گاؤں کے مقامی نعیم اس گروپ کا ایڈمن نکلا۔ جو کہ پبلک سروس سینٹر چلاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا