English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورگ ضلع کے وزیر کے نام پر ایک شخص کو لگایا گیا لاکھوں روپئے کا چونا 

share with us

مڈیکیری 14؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) محکمۂ صحافت اور ضلع وزیر ایس آر مہیش کے نام پر ایک شخص کو ایک لاکھ روپئے کا چونا لگا ہے جس کے سلسلہ میں ضلع پولیس نے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ دیر سے منظر عام پر آیاجس میں تین افراد کے ایک گروہ نے بنگلور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو ایک لاکھ روپئے کا چونالگایا۔ میڈیکیری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیے جانے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور سی پی آئی انوپ مڈاپا کے مطابق تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو جلد ہی اس معاملہ سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔ 

کیا ہے اصل معاملہ ؟

بنگلورو کے مقیم لنگے گوڑادر اصل مڈور سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ان کی سات ایکڑ اراضی بھی ہیں۔ اس سلسلہ میں اس نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں ایک عرضی دائر کی تھی ۔ اپنے دستاویزات داخل کرنے کے لیے لنگے گوڑا3نومبر کو کشل نگر پہنچا۔ 4 نومبر کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر آنے کے بعد اس کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی جس نے یہاں آنے کی وجہ پوچھی ، جب لنگے گوڑا نے اس تعلق سے اسے پوری تفصیلات فراہم کردی تو سامنے والے شخص نے کہا کہ میں اراضی کے متعلق تمام معاملات دیکھتا ہوں ، اگر آپ کا بھی مسئلہ حل طلب ہے تو ایک لاکھ پیشگی ادا کرنے کی بات کہی اور دستاویزات پر آنے والے اخراجات کے سلسلہ میں ایک ہزار روپئے بھی مزید طلب کرلیے ۔ ذرائع کے مطابق اجنبی شخص نے ایک شخص کو فون پر رابطہ کرنے کے بعد فون لنگے گوڑا کے حوالے کیا جس میں اس نے کہا کہ وہ ایس آر مہیش کا سکریٹری بول رہا ہے ، اس کے کچھ ہی دیر بعد اس نے لنگے گوڑا سے ایس آر رامیش سے بات کرنے کے لیے کہا جس کے بعد فون پر رابطہ منقطع کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس وقت لنگے گوڑا کے پاس صرف چار ہزار روپئے نقدی تھے اور بنک اکاؤنٹ میں سینتالیس ہزارروپئے تھے۔ لنگے گوڑا نے اپنے ایک دوست سے کہا کہ فوری طور پر اس کے اکاؤنٹ میں پچاس ہزار روپئے ٹرانسفر کریں ۔ رقم اجنبی شخص کے حوالے کیے جانے کے بعد اس لنگے گوڑا کو بتایا کہ وہ اس کی فیس بھرنے کے لیے تعلقہ دفتر جارہا ہے اور جلد ہی وہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر لوٹے گا۔ لنگے گوڑا کا کہنا ہے کہ لمبے انتظار کے بعد بھی جب وہ نہیں لوٹا تو اس نے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر اس کا فون سوئج آف آرہا تھاجس کے بعد اسے یقین ہوگیا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ پیش آیا ہے۔ لنگے گوڑا نے معاملہ کی تفصیلات پولیس کے سامنے بیان کرتے ہوئے معاملہ درج کرلیا ۔ پولیس نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کیے ہیں ، سرکل انسپکٹر کے مطابق عنقریب وہ دھوکہ بازوں کو گرفتار کرے گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا