English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والا صحافی ضمانت پر ہوا رہا

share with us

مڈیکیری 14؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے صحافی سنتوش تمّیّا کو ضمانت مل گئی ہے۔ اس صحافی پر الزام ہے کہ اس نے ٹیپو کے دوسرے چہرے کا انکشاف کے موضوع پر منعقدہ ایک پروگرام میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تھی ۔ عدالت کے جج موہن گوڑا نے تقریباً آدھے گھنٹے بحث کرنے کے بعد اسے ضمانت دے دی۔ یاد رہے کہ گونی کوپل پولیس نے اس صحافی کو مدھوگیری تعلقہ کے جوانیانا پلیا میں واقع اس کی رہائش گاہ سے رات گیارہ بجے گرفتار کرلیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور ٹیپو سلطان کے خلاف گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے کے معاملہ میں ملزم ٹہرایا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس معاملہ میں آصف مقیم سداپور نامی شخص نے گونی کوپل پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق اس کی گرفتاری کے سلسلہ میں پولیس کی کی جانب سے کی گئی کارروائی پر بھی سوال کھڑے کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اب ٹیپو سلطان کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے جبکہ رام کے خلاف بولنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ چند ہندو تنظیموں نے جس میں ہندو سرکشا ویدیکے کا نام بھی شامل ہے گورک میں اسی معاملہ کو لے کر دوپہر بارہ بجے سے ایک بجے تک احتجاج کیا ۔ پولیس تھانہ میں درج شدہ معاملہ میں پی اپننا ، اداننا کریپا ، سدھاکر ہوسالی اور روبرٹ روزاریو کے نام بھی شامل ہے جنہیں پولیس اپنی حراست میں لے چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا