English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا: روہینگیا مسلمانوں کے معاملے میں زیادہ بڑی ذمہ داری اٹھائی جائے

share with us

سنگاپور:14؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سنگاپور میں منعقدہ جنوب مشرقی ایشیا ئی ممالک کی تنظیم ASEAN کے 33 ویں سربراہی اجلاس میں انڈونیشیا نے روہینگیا مسلمانوں کے معاملے میں زیادہ بڑی ذمہ داری اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

انڈونیشیا  کی وزارتِ  سلامتی و انصاف کے کوآرڈینیٹر  ویرانتو نے ذرائع ابلاغ کے لئے جار ی کردہ بیان میں کہا ہے کہ ASEAN سربراہی اجلاس میں کل منعقدہ سیاسی سلامتی سوسائٹی  APSC کی نشست میں ہم نے سائبر سکیورٹی ، خبر رسانی میں تعاون  اور روہینگیا مسلمانوں  کے موضوعات پر بات چیت کی۔

ویرانتو نے کہا ہے کہ انڈونیشیا سمیت ASEAN کے بعض رکن ممالک نے روہینگیا مسلمانوں کے معاملے میں اہم اقدامات کئے ہیں اور آج کے اجلاس میں ہم نے ASEAN کے اس معاملے میں زیادہ بڑا کردار ادا کرنے  کی تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ASEAN ممالک میانمار کے قریبی ترین دوست  ہیں۔ میانمار کو مسئلہ رخائن کے حل کے لئے زیادہ  دو ٹوک اور قابل بھروسہ  ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ اس بات کا فیصلہ  یقیناً میانمار کرے گا کہ کن ممالک سے مدد طلب کی جانی چاہیے   تاہم مسئلے کے حل کے لئے میانمار نے  ASEAN ممالک سے مدد کا مطالبہ نہیں کیا۔

ویرانتو نے اجلاس میں سائبر سکیورٹی اور خبر رسانی میں تعاون  کے موضوعات پر بھی بات چیت کئے جانے کا ذکر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ASEAN ممالک  زیادہ مضبوط سائبر سکیورٹی اور خبر رسانی میں زیادہ  مضبوط تعاون کا خواہش مند ہے۔ ASEAN کے علاقے میں 330 ملین افراد انٹر نیٹ استعمال کر رہے ہیں ۔  انٹر نیٹ کو جرائم  کے لئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے جن میں دہشت گردی بھی شامل ہے لہٰذا زیادہ مضبوط سائبر سکیورٹی  اور تعاون کی ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا