English   /   Kannada   /   Nawayathi

روہنگیا پر کیا گیا ظلم ناقابل معافی ہے، امریکی نائب صدر

share with us


امریکی نائب صدر نے میانمار میں آزاد اور جمہوری صحافت کیلئے سازگار ماحول کو بھی اہم قرار دیدیا


واشنگٹن:14؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے میانمار کی لیڈر آنگ سان سوچی پر واضح کیا ہے کہ ان کے ملک میں روہنگیا اقلیت پر کیا گیا ظلم و جبر ناقابلِ معافی ہے۔ انہوں نے یہ بات ایشیا پیسیفک سمٹ کے حاشیے میں خاتون لیڈر کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ اس کے جواب میں سوچی نے واضح کیا کہ ظلم و ستم کے حوالے سے متضاد عوامی آرا پائی جاتی ہیں۔ پینس نے اس ملاقات میں یہ بھی کہا کہ امریکا ملوث افراد کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے بارے میں جلد از جلد کوئی پیش رفت جاننا چاہتا ہے اس کے علاوہ امریکی نائب صدر نے میانمار میں آزاد اور جمہوری صحافت کے لیے سازگار ماحول کو بھی اہم قرار دیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا