English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں کشیدگی روکنے کیلئے عالمی برادری سے رابطے میں ہیں،حماس

share with us

غزہ:14؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ روکنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن عزت الرشق نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت غزہ میں کشیدگی کی روک تھام کے لیے عالمی برادری، عرب ممالک، مسلمان ممالک اور عالمی اداروں کے ساتھ رابطے کررہی ہے۔ا نہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ رابطوں کامقصد غزہ کی پٹی میں جاری کشیدگی روکنا اور غزہ کی پٹی میں بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرات کا تدارک کرنا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ شام سے اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر حملوں میں 12 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی حملوں میں اسرائیلی فوجیوں سمیت تین ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا