English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریٹائرڈ جنرل جون ابی زید سعودی عرب میں امریکی سفیر مقرر

share with us


لبنانی نژاد 67 سالہ جنرل جون ابی زید روانی سے عربی بولتے ہیں، انہوں نے امریکی فوج میں 34 برس گزارے


واشنگٹن:14؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل جون ابی زید کو سعودی عرب میں امریکا کا سیفر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصب ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے بعد سے خالی تھا۔لبنانی نژاد 67 سالہ جنرل جون ابی زید روانی سے عربی بولتے ہیں۔ انہوں نے امریکی فوج میں 34 برس گزارے۔ وہ امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر بھی رہے۔ابی زید مشرق وسطی کے امور کے ماہر بھی ہیں۔ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران سعودی عرب کے بارے میں تحقیقی مقالہ بھی تیار کیا تھا۔ابی زید کو اپنے تقرر کے حوالے سے سینیٹ کی منظوری حاصل کرنا ہو گی جس کے بعد وہ اپنی نئی سفارتی ذمے داری سنبھالنے کے لیے ریاض روانہ ہوں گے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا