English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں کشیدگی باعث تشویش، اسرائیل حملے فورا بند کرے، مصر

share with us


فلسطینی اراضی میں ایسا کوئی بھی اقدام جو انسانی صورت حال کو بگاڑنےکا موجب بنے نا قابل قبول ہے ،بیان


قاہرہ:14؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصر نے غزہ کی پٹی میں تازہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل پر حملے فورا بند کرنے پر زور دیا ہے۔ مصری حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقے غزہ میں جانی نقصان باعث تشویش ہے اور اس کے نتیجے میں حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق مصری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں حملے جاری رہنے کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔ فلسطینی مزاحمت کار اور اسرائیل دونوں تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے پر حملے روک دیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے خلاف تمام عسکری اقدامات روک دے۔ تشدد کا سلسلہ بند کرے اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔مصری حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینی اراضی میں ایسا کوئی بھی اقدام جو انسانی صورت حال کو بگاڑنے کا موجب بنے قابل قبول نہیں۔ بار بار کی کشیدگی اور ایک دوسرے پرحملے فلسطینی قوم کے آئینی حقوق کے لیے جاری پرامن کوششوں کو نقصان پہنچا رہیہیں۔ مصری حکومت نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا