English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں اتحادی فوج کی بمباری میں 38 افراد جاں بحق

share with us


جاں بحق ہونیوالوں میں32عام شہری بھی شامل ہیں جن کا جنگجوؤں کے خاندانوں سے تعلق ہے ،انسانی حقوق ادارے


دمشق:14؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق شام میں شدت پسند گروپ"داعش" کے خلاف جاری کارروائیوں میں 32 عام شہریوں سمیت مزید 38 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔انسانی حقوق کے اداریسیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی قیادت میں قائم عالمی اتحادی فوج نے منگل کے روز دیر الزور کے نواحی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 32 عام شہریوں سمیت 38 افراد مارے گئے۔انسانی حقوق آبزر ور رامی عبدالرحمان کے طمابق اتحادی فوج کی بمباری میں شدت پسند گروپ سے وابستہ جنگجوؤں کے خاندانوں کے 22 افراد مارے گئے۔ ان میں سے چار بچے شامل ہیں۔ خیال رہے کہ دیر الزور کے علاقوں میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز سرگرم ہے اور امریکا اور اتحادی اس کی حمایت کرتے جب کہ ترکی کی جانب سے اس گروپ کے خلاف کارروائیوں کیبعد ڈیموکریٹک فورسز نے داعش کے خلاف آپریشن روک دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا