English   /   Kannada   /   Nawayathi

جماعت اسلامی ہند شاخ کرناٹک کی جانب سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نوعِ انسانیت کے عظیم رہنما کے بینر تلے منعقد ہوں گے مختلف پروگرامات 

share with us

بھٹکل 14؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) جماعت اسلامی ہند شاخ کرٹکا کی جانب سے ریاست بھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نوعِ انسانیت کے عظیم رہنما کے بینر تلے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری محکموں کے دفاتر میں حاضری دے کر وہاں کے ملازمین تک اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پہنچانے کی کوشش کی جائے گی ۔ یہ پروگرام 16؍ نومبر سے 30؍ نومبر تک جاری رہے گا۔ اس بات کی اطلاع جماعت اسلامی بھٹکل کے ذمہ دار مولانا سید محمد زبیر مارکیٹ ندوی نے ساحل آن لائن دفتر میں آج شام منعقدہ پریس میٹ میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ کو پوری انسانیت کی ہدایت کے لیے بھیجا گیا، ان کے عالی اخلاق اور کردار کو اپنے اندر پیدا کرتے ہوئے ہمیں اپنا دعوتی فریضہ انجام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پروگرام کے تحت سرکاری اور غیر سرکاری محکموں میں ملازمت کرنے والوں سے ملاقات کرکے انہیں اس عظیم رہنما کے بارے میں معلومات دینے کی کوشش کریں گے۔ اسی طرح خواتین کو بھی اس کے بارے میں بتایا جائے گا۔ اسی عنوان کے تحت تقریری و تحریری مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔ جناب رضا مانوی نے استقبال کرتے ہوئے صحافیوں کا اس پریس کانفرنس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ امیرِ مقامی جناب مجاہد مصطفی صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جناب قادر میراں صاحب پٹیل اور دیگر موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا