English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی وزیر اننت کمار کی جگہ لیں گے نریندر سنگھ تومر

share with us

بنگلور:14؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر اننت کمار کی موت کے بعد نریندر سنگھ تومر کو پارلیمانی امور، جبکہ سدا نند گوڑا کو کیمیکل اور کھاد کی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔برسراقتدار بی جے پی کے مرکزی وزیر آنجہانی اننت کمار کے انتقال کے بعد دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے وزیر نریندر سنگھ تومر کو پارلیمانی امور کی وزارت سونپی گئی ہے جبکہ دوسری جانب اعداد و شمار اور پروگرام پر عمل درآمد کے وزیر، ڈی وی سدانندا گوڑا کیمیکل اور کھاد کی وزارت سنبھالیں گے۔

راشٹرپتی بھون سے جاری ریلیز کے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے وزیراعظم نریندر مودی کی صلاح پر مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کو ان کی موجودہ وزارت کے علاوہ پارلیمانی امور کی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، ان کے علاوہ سدا نند گوڑا کو ان کی موجودہ وزارت کے ساتھ ساتھ کیمیکل اور کھاد کی وزارت کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینیئر رہنما اننت کمار کی موت کینسر جیسے موذی مرض کی وجہ سے ہوئی، جبکہ انہیں علاج کے لیے امریکہ بھی لے جایا گیا تھا، لیکن اننت کمار کا گذشتہ دنوں بینگلورو میں انتقال ہوگیا تھا، وہ مرکزی کابینہ میں پارلیمانی امور نیز کیمیکل اور کھاد کے وزیر تھے۔

مرکزی کابینہ نے ایک خصوصی میٹنگ میں پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایک تعزیتی قرار داد بھی پاس کیا۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں کابینہ کے اراکین نے دو منٹ خاموش رہ کر انہیں خراج پیش کیا۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا