English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈسالٹ سی ای او ایریک ٹریپر کی بیان کے بعد کانگریس کا مودی سرکار پر وار

share with us

نئی دہلی :14؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)رفائل ڈیل پر سرکار کے ذریعہ سپریم کورٹ کے پاس جمع حلف نامے اور دسا (دسالٹ) کے سی ای او ٹریپیر کی صفائی کے بعد کانگریس پھر حملہ آور ہوگئی ہے۔سرکار کے ذریعہ داخل حلف نامے کو غلط ثابت کرنے کے لیے کانگریس نے پانچ سوالات کیے ہیں

اتنا ہی نہیں دسا کے سی ای او کے دعوؤں کو کانگریس نے خارج کرتے ہوئے کہا کہ سب' من کی اختراعی جھوٹ' ہے۔ اور یہ انٹرو فکسڈ انٹرویو ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ بدھ سے فائٹر جیٹ کی ڈیل کے معاملے کی سماعت شرو ع کررہی ہے۔ 

سپریم کورٹ میں سماعت سے قبل مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی، وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے رفائل ڈیل معاملے پر سپریم کورٹ میں پیش دستاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ 
 
اہم اپوزیشن پارٹی نے سرکار سے اس سلسلے میں صفائی مانگی ہے کہ کیا 36 رفائل خریدنے کے کانٹریکٹ پر دستخط پی ایم نریندر مودی کی طرف سے اپریل 2015 میں اعلان ہونے کے تین مہینے بعد ہی ہوگئے تھے۔ 

کانگریس نے سرکار سے یہ بھی پوچھا ہے کہ کیا صرف 36 طیارے خریدنے کا فیصلہ کرنے میں اس نے ضابطے پر عمل کیا تھا۔

کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی پریس کانفرنس میں سرکار سے پانچ سوال پوچھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرکار نے عدالت میں جو حلف نامہ دیا ہے، وہ انکشاف کرنے سے زیادہ چھپانے والا ہے۔

تیواری نے کہا' ہم سرکار سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا میڈیم ملٹی رول کامبیٹ ایئر کرافٹ(ایم ایم آر سی اے) اور 36 رفائل ایئرکرافٹ خریدنے کے کنٹریکٹر کے لیے الگ الگ ضابطے اپنائے گئے تھے۔یا پھر ایم ایم آر سی اے کا کنٹریکٹ 36 رفائل فائٹر ایئرکرافٹ کی خریداری میں غلط پیمانہ کا اختیار کیا گیا ہے ، اس کا ذکر سرکار کے حلف نامے کے پیرا 18 اور پیرا21 میں واضح ہے۔

تیواری نے کہا کہ 'اگر ایسا نہیں ہے تو پھر کیسے 10 اپریل 2018 کو جب پی ایم مودی فرانس گئے تو سرکار  اس نتائج پر پہنچ گئی  کہ ہمیں 36 رفائل فائٹر طیارے خریدنے ہیں جبکہ ایم ایم آر سی ای پروسیس کو ختم کرنے کا باضابطہ فیصلہ جون 2015 کو لیا گیا تھا؟

 انہوں نے کہا کہ  اگر معاملہ ایم ایم آر سی اے کا پروسیس ختم نہیں کئے جانے سے منسلک ہے تو ایسا کیوں سرکار نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کے پروسیس الگ الگ تھے۔

انہوں نے کہا کہ  ایم ایم آر سی اے پروسیس کو سرکاری طور سے خارج کرنے سے تین مہینے پہلے آپ کیسے  36 فائٹر طیارے کے نمبروں پر پہنچ گئے؟

کاگنریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی سرکار اور دسا کے درمیان فکسڈ میچ ہے۔
 انہوں نے کہا' وزیر اعظم مودی اور ایرک ٹریپیئر کے پی آر اسٹنٹ سے بدعنوانوی کو چھپایا نہیں جاسکتا۔

وہیں مرکزی سرکار کےذریعہ رفائل ڈیل کی قیمت کے بارے میں سپریم کورٹ میں جانکاری دینے پر راہل گاندھی نے مودی سرکار پر طنز میں کہا تھا کہ مودی نے سپریم کورٹ میں اپنی غلطی مان لی ہے۔

 راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا' سپریم کورٹ میں مودی جی نے تسلیم کرلی ہی چوری، حلف ناموں میں قبول کیا کہ انہوں نے بغیر فضائیہ سے پوچھے کنٹریکٹ تبدیل کی اور 30،000 کروڑ روپے امبانی کی جیب میں ڈالا۔انہوں نے کہا کہ پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست۔۔۔' حالانکہ راہل نے سی ای او کی صفائی پر کچھ نہیں کہا۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا