English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدھیہ پردیش: ناراض گائوں والوں نے کیا الیکشن کا بائیکاٹ ، نیتائوں کی انٹری پر بھی لگائی پابندی

share with us

مدھیہ پردیش:14؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سیاسی رہنماؤں کے جھوٹے وعدے اور تشہیری مہم کے جواب میں مدھیہ پردیش کے ضلع نیمچ کے 7 کالونیوں کے باشندوں نے مشترکہ طور پرالیکشن کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔کالونی کے لوگوں نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے یہاں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔
  مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ'براہ کرم ہم سے ووٹ کا مطالبہ نہ کریں، ہم غیر قانونی طور پر قابض ہیں، بھلا ہم ووٹ کیسے دے سکتے ہیں؟ کالونی کے رہائشی مکیش راو کے مطابق 'ہم 25 برسوں سے یہاں آباد ہیں لیکن سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے یہاں کے باشندوں کے لیے وعدے کے علاوہ کچھ نہیں کیا'۔

مقامی لوگوں نے سیاسی تشہیری مہم کے لیے تمام لیڈروں کے آنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ایک مقامی باشندہ نے بتایا کہ بی جے پی اور کانگریس نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہے ہم کسی سیاسی پارٹی کو اپنے احاطے میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

قابل ذکر ہے کے باشندوں نے مظاہرہ کی علامت کے طور پر کالونی کے باہر سیاہ جھنڈا لگایا ہے۔احتجاج درج کراتے ہوئے انہوں نے اپنی کالونی کے باہر ایک بورڈ لگا رکھا ہے جس میں لکھا ہے 'انہوں  (سیاسی لیڈروں) نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا ہے،  ہم انہیں کیسے اپنی کالونی کے اندر داخل ہونے دیں، ہمیں باہر سے پانی لانا ہوتا ہے،حتی کہ پانی کی نکاسی کا بھی صحیح انتظام نہیں ہے''۔  

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا