English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں آوارہ کتوں کا راج آخر کب تک ؟ 

share with us

بھٹکل 13؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) شہر میں آوارہ کتوں کے حملوں نے عوام میں خوف وہراس پیدا کردیا ہے او ر لوگ اب کتوں کو دیکھتے ہی چوکنے ہورہے ہیں ۔ دو ماہ قبل بھی پے درپے منظر عام پر آنے والے کتوں کے حملوں میں کئی افراد زخمی ہوکر اسپتال میں زیر علاج تھے اور اس وقت بھی عوام نے ان سے نمٹنے کا اشارہ دیا تھا اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی شکلیں پیدا کرنے پر زور دیا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس جانب کوئی ٹھوس اقدام نہ کیے جانے کی وجہ سے عوام میں چہ میگوئیوں کا بازار گرم ہوگیا۔ ابھی دو روز قبل بھی کتوں کے حملوں میں زد میں آکر ایک معصوم شدید زخمی ہوگیا ہے جس کے بعد عوام نے پھر ایک بار انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جانب کوئی ٹھوس اقدام کرتے ہوئے عوام کو تحفظ فراہم کریں۔ آوارہ کتوں کی اتنی کثرت ہے کہ سڑک پر سواریوں کے لیے پریشانیاں کھڑی کردیتے ہیں۔ کئی ایک افراد کی گاڑیوں کی زد میں کتے آنے سے وہ زخمی ہوچکے ہیں جس کے بعد ایسے افراد کتوں کو دیکھتے ہی چوکنا ہوجاتے ہیں اور اپنی گاڑیوں کی رفتار دھیمی کرلیتے ہیں ، بعض وہ افراد جنہیں کتوں کے حملوں کی خبر ہے وہ پہلے سے ہی باخبر رہتے ہیں او ر کتوں سے بچاکر جانے ہی میں اپنی عافیت سمجھتے ہیں ۔ خصوصاً فجر کی نماز کے لیے جاتے وقت کتے غول کی شکل میں آکر پیدل چلنے والے کو گھیرے میں لیتے ہیں جس کے بعد ایک منٹ کے لیے بھی آدمی غافل ہوجائے تو یہ حملہ کردیں۔ کئی افراد جو صبح چہل قدمی کے لیے نکلتے ہیں پہلے ہی سے ہاتھوں میں ڈنڈے لے کر ہی گھر سے نکلتے ہیں تاکہ وہ کتوں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے کتے ہی انہیں دیکھ کر بھاگ جائیں۔ اب عوام یہ سوچنے پر مجبور ہوگئی ہے کہ آخر شہر میں کتوں کا راج کب ختم ہوگا!!؟؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا