English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈسمبر سے تیل کی یومیہ پیداوار میں پانچ لاکھ بیرل کمی کرے گا سعودی عرب

share with us

ریاض:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے دسمبر میں نومبر کے مقابلے میں تیل کی یومیہ پیداوار میں5 لاکھ بیرل کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی اور صنعت خالد الفالح نے کہا کہ ہم 2019ء میں تیل کے کم سے کم ذخائر کے ساتھ داخل ہونا چاہتے ہیں۔ان کا اشارہ پہلے سے ذخیرہ شدہ تیل کے ذخائر کی فروخت کی جانب تھا۔انھوں نے کہا کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم ( اوپیک) کو آئندہ سال بھی تیل کی عالمی مارکیٹ میں زیادہ سپلائی کے پیش نظر پیداوار میں کٹوتی کا فیصلہ کرنا پڑے گا اور مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق پیداوار میں کمی کا آپشن ممکن ہے۔دریں اثناء روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک نے ایک بیان میں کہا کہ تیل کی مارکیٹ میں آیندہ سال میں بھی زائد رسد کا امکا ن ہوسکتا ہے اور ایسا آئند ہ چند ماہ کے دوران میں موسمیاتی عوامل کی بنا پر ہو گا مگر 2019ء میں تیل کی مارکیٹ متوازن رہے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا