English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری :عالمی برادری معصوم فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرے: ایران

share with us

تہران:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران نےمطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر حملے روکے اور  معصوم شہریوں کے تحفظ  کو ممکن بنانے  میں  عالمی برادری  اپنا کردار   ادا کرے۔ ایرانی وزارت  خارجہ کے ترجمان  بہرام قاسمی نے  غزہ پر  اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتےہوئے  کہا کہ    القدس پر قابض قوتوں  کے   جرائم  پر  امریکی حکومت اور دیگر حامی ممالک کی خاموشی  جاری ہے  لہذا  ایران  عالمی برادری سے مطالبہ  کرتا ہے کہ وہ  صیہونی طاقتوں کے  مظالم پر آواز اٹھائے ۔

واضح رہے کہ غزہ  کے قریب  یہودی بستیوں پر  حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی جارحیت  کے نتیجے میں4 فلسطینی شہیداور 8 زخمی ہو گئے تھے ۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا