English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں خوراک اور ادویہ کی درآمدات پر پابندیاں عاید نہیں کیں،امریکہ کی وضاحت

share with us


ایران خام تیل کی فروخت سے حاصل کردہ سو فی صد آمدن کو غیرملکی اکاؤنٹس میں رکھے گا تبھی یہ استثنی ہوگا،بیان


واشنگٹن:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جریدے کے ایک مضمون کی مذمت کردی ہے۔اس میں یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی ہے کہ امریکا نے ایران پر خوراک اور ادویہ پر بھی پابندیاں عاید کردی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مضمون کے مندرجات کے مطابق مائیک پومپیو نے ایرانی رجیم کو مخاطب ہوکر کہا کہ اس کو واشنگٹن کی بات پر کان دھرنے چاہییں، ورنہ اس کے عوام کو قیمت چکانا پڑے گی۔مریکی وزیر خارجہ نے اس کا اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر جواب دیا اور اخبارکے مضمون پر تنقید کی ۔انھوں نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ امریکا نے ایرا ن میں کبھی خوراک یا ادویہ یا انسانی ضروریات سے متعلق کسی چیز پر پابندیاں عاید نہیں کی ہیں ۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران خام تیل کی فروخت سے حاصل کردہ سو فی صد آمدن کو غیرملکی اکاؤنٹس میں رکھے گا اور وہ اس کو صرف انسانی ضروریات کی اشیاء کی تجارت یا پابندیوں سے مستثنا اشیاء اور خدمات کی دوطرفہ تجارت پر صرف کرسکتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا