English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ اور کار بم دھماکہ ، 11 شہری زخمی 

share with us


داعش کے لئے فوجی سازو سامان سپلائر اپنے محافظ سمیت ہلاک

 
کابل:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے اور کار بم دھماکے میں داعش کے لئے فوجی سازو سامان فراہم کرنے والا سہولت کار اپنے محافظ کے ہمراہ ہلاک جبکہ گیارہ عام شہری زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے ضلع ہاسیکا منا میں سکیورٹی فورسز نے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں داعش کے لئے ملٹری سپلائر فوجی سازو وسامان فراہم کرنے والا سہولت کار عبدالخالق عرف عمر اپنے محافظ سمیت ہلاک ہو گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ عبدالخالق نے حال ہی میں داعش میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ گروپ کے ملٹری کمیشن کا انچارج بھی تھا ۔ دریں اثناء مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکہ مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع غنی خیل میں اس وقت ہوا جب ایک خودکش حملہ آور نے ہجوم بازار میں دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا