English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا میں قیام امن کی کوششوں کے حوالے سے دو روزہ مذاکرات

share with us

بن غازی:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کے متحارب دھڑے اور عالمی رہنما گزشتہ روز سے اطالوی جزیرے سسلی پر دو روزہ مذاکرات کے لیے جمع ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد لیبیا میں امن اور استحکام لانے کی کوشش ہے۔ مذاکرات میں کوشش کی جائے گی کہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی لیبیا میں 2019 کے اوائل میں ایک نیشنل کانفرنس منعقد کرائی جائے تاکہ ملک میں انتخابات کی راہ ہموار ہو سکے۔ رواں برس مئی میں پیرس میں ہونے والی ملاقات میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ لیبیا کی حکومت اور اس کے مخالف دھڑے کے سربراہ خلیفہ ہفتر نے 10 دسمبر کو انتخابات کرانے پر اتفاق کیا تھا تاہم اب یہ ممکن دکھائی نہیں دیتا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا