English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیلیفورنیا میں آتشزدگی،مزید13لاشیں برآمد ، ہلاکتوں کی تعداد44ہو گئی

share with us


ہلاک افراد کی زیادہ تر لاشیں جلی ہوئی گاڑیوں اور جلے ہوئے مکانات کے پاس سے ملیں،100سے زائد افراد لاپتہ 


کیلیفورنیا:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھ روز سے لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا، 13مزید لاشیں برآمد ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد44ہو گئی جبکہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ کیلیفورنیا کی بٹ کانٹی کے ناظم کا کہنا ہے کہ شمالی کیلیفورنیا سے مزید 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ہلاک افراد کی زیادہ تر لاشیں جلی ہوئی گاڑیوں اور جلے ہوئے مکانات کے پاس سے ملی ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے جس کے لیے کتوں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔۔کیلیفورنیا میں لگی کیمپ فائر نے پیراڈائز کو سب سیزیادہ متاثر کیا ہے، قصبے میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ سے 7,000 عمارتیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں جسے کیلیفورنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔آگ کے بعد 52 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، کیمپ فائر کے نتیجے میں شمالی کیلیفورنیا کا 117,000 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے۔دوسری جانب جنوبی کیلیفورنیا میں ووسلے فائر سے 57,000 عمارات خطرے میں ہیں جب کہ 93 ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ہواں کے باعث آگ بھجانے کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایک لاکھ ایکٹر کے رقبے پر پھیلی آگ نے وسطی لاس اینجلس کے شمال مغربی علاقے تھازنڈز اوکس میں 40 میل کے رقبے پر 75,000 گھروں کو متاثر کیا ہے۔اس سے قبل کیلیفورنیا کے دارالحکومت سیکرامنٹو کے شمال میں واقعے ایک قصبے پیراڈائز سے 14 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا