English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ولی عہد کا 130 تاریخی مساجد کی توسیع اور مرمت کا حکم

share with us

ریاض:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک بھر کی 130 تاریخی مساجد کی تعمیر نو اور مرمت کا حکم دیا ہے۔ ولی عہد کی جانب سے مساجد کی مرمت کے پروجیکٹ کیپہلے مرحلے پر مملکت میں 10 مقامات پر 30 مساجد کی مرمت اور ان کی توسیع کی جائے گی۔ اس منصوبے کے لیے 5 کروڑ ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں تاریخی مساجد اور دیگر تاریخی وتہذیبی اہمیت کے حامل مقامات کی مرمت کا منصوبہ 20 سال قبل شروع کیا گیا تھا۔ ان مقامات کی دینی اور تاریخی اہمیت کے پیش نظر ولی عہد نے اس منصوبے کو دوبارہ فعال کرنے اور ملک بھر کی ایک سو تیس مساجد کی تعمیرومرمت کا اعلان کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا