English   /   Kannada   /   Nawayathi

موصل میں مسلح افراد کے حملے میں الحشد ملیشیا کے 10 جنگجو ہلاک

share with us

بغداد:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)عراق کے شہر موصل میں مسلح افراد نے حملہ کرکے شیعہ ملیشیا الحشد کے کم سے کم 10 جنگجو موت کے گھاٹ اتار دیے،یہ حملہ الکرامہ کالونی میں کہاگیا۔ عراقی انٹیلی جنس حکام نے بتایا کہ مغربی عراق کی الانبار گورنری میں ایک کارروائی کے دوران "داعش" تنظیم کے ایک سیل "ابو عبداللہ الانصاری" کے متعدد جنگجو پکڑے گئے ہیں۔ اس گروپ پر گاڑیوں میں بم نصب کرنے اور دہشت گردی کی دیگر خطرناک وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جا تا ہے۔انٹیلی جنس ڈاریکٹوریٹ کے مطابق بریگیڈ 10 اور پیادہ فوج کے بریگیڈ 38 نیخفیہ معلومات کی بنیاد پر ابو عبداللہ الانصاری گروپ کیخلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں اس گروپ کے متعدد جنگ پکڑ لیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو عبداللہ گروپ میں 6 جنگجو شامل تھے رمادی شہر میں العصریہ، الزنکور اور الانبار میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا