English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر:سابق گورنر کو 10 سال قید با مشقت اور بھاری جرمانے کی سزا

share with us

قاہرہ۔:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصر کی ایک فوجی عدالت نے المنوفیہ صوبے کے سابق گورنر کو رشوت کے الزامات کے تحت 10 سال قید با مشقت اور ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔سابق گورنر ھشام عبدالباسط پر الزام تھا کہ انہوں نے صوبے کے گورنر کیاختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے من پسند افراد کو سرکاری منصوبوں کے ٹھیکے دیے اور ان سے 2 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار مصری پاؤنڈ رشوت وصول کی تھی۔مصری پراسیکیوٹر جنرل نبیل احمد صادق کا کہنا ہے کہ منوفیہ صوبے کے سابق گورنر کو رشوت وصولی کے الزام میں پکڑا گیا اور ان کے خلاف مالی اور انتظامی اختیارات کا ناجائز استعمال سمیت کئی دوسرے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا