English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل سے تعلقات کے قیام کی کوششوں پر بیروت میں قطر کے خلاف مظاہرہ

share with us

بیروت:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)خلیجی ریاست قطر کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ثقافتی اور سپورٹس کے شعبوں میں رابط بڑھانے کی کوششوں پر گذشتہ روز بیروت میں قائم قطری سفار خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کا اہتمام "اسرائیل سے تعلقات مخالف یوتھ گروپ" کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے قطر اور اسرائیل کے درمیان خفیہ تجارتی روابط اور دیگر رابطوں کی مذمت کی۔ یوتھ گرو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحہ اور تل ابیب کاایک دوسرے کے ہاں تجارتی مراکز کھولنے کا اعلان ناقابل قبول اور فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی کھلاڑیوں کے ایک وفد نے دوحہ کا دورہ کیا تھا جہاں اس کا سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا