English   /   Kannada   /   Nawayathi

جون بولٹن کی امارات کے ولی عہد سے ملاقات ،خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

share with us


امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور اماراتی ولی عہد کادہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ


ابوظہبی:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اماراتی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "وام" کے مطابق جون بولٹن نے ابو ظہبی میں امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، خطے کی موجودہ صورت حال اور دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور اماراتی ولی عہد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں جون بولٹن نے "ٹوئٹر" پر پوسٹ ایک بیان میں کہا تھاکہ وہ اماراتی قیادت سے علاقائی امور پر بات چیت کریں گے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا