English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر، دمت کے محاذ پر یمنی فوج کی کارروائی، متعدد حوثی ہلاک اور گرفتار 

share with us


قاہرہ :13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصر کی ایک فوجی عدالت نے المنوفیہ صوبے کے سابق گورنر کو رشوت کے الزامات کے تحت 10 سال قید با مشقت اور ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ سابق گورنر ھشام عبدالباسط پر الزام تھا کہ انہوں نے صوبے کے گورنر کیاختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے من پسند افراد کو سرکاری منصوبوں کے ٹھیکے دیے اور ان سے 2 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار مصری پاؤنڈ رشوت وصول کی تھی۔مصری پراسیکیوٹر جنرل نبیل احمد صادق کا کہنا ہے کہ منوفیہ صوبے کے سابق گورنر کو رشوت وصولی کے الزام میں پکڑا گیا اور ان کے خلاف مالی اور انتظامی اختیارات کا ناجائز استعمال سمیت کئی دوسرے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ ھشام عبدالباسط کو رواں سال فروری میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ان پر ایک کاروباری شخصیت کو قیمتی پلاٹ دینے اور اس سے دوملین پاؤنڈ رشوت وصول کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ھشام عبدالباسط المنوفیہ صوبے میں ایک عام ملازم تھے مگر وہ تیزی کیساتھ ترقی کرتے ہوئے اعلی عہدوں تک جا پہنچے۔ اس دوران انہوں نے ڈاکٹریٹ بھی ڈگری بھی حاصل کی مگر بعد میں معلوم ہوا کہ انہوں نے جعلی ڈگری لی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا