English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں سات جنازے، علاقے میں کہرام، شہداکی تدفین میں لاکھوں شریک

share with us


شہداء کی نماز جنازہ مسجد حمزہ ابو عبیدہ اور مسجد ابو بکر میں ادا کی گئی جس کے بعد مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا


غزہ :13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں شہید ہونے والے سات شہدا کو سپرد خاک کردیا گیا۔ خان یونس شہر میں ایک ساتھ سات جنازے اٹھائے جانے پر علاقے میں کہرام برپا اورصہیونی دشمن کے خلاف غم وغصے کی شدید لہر پائی جا رہی ہے۔ شہدا کے جنازوں کو کندھا دینے کے لیے لاکھوں افراد نے تدفین میں شرکت کی۔خیال رہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر نورالدین محمد برکہ، 23 سالہ محمد ماجد القرا، 29 سالہ خالد محمد قویدر، 21 سالہ مصطفی حسن ابو عودہ، 25 سالہ محمود عطا اللہ مصبح، 19 سالہ علاالدین فوزی فیسف اور 21 سالہ عمر ناجی ابو خاطر کی نماز جنازہ غزہ کے یورپی اسپتال، عبسان، بنی سھیلا، مسجد حمزہ ابو عبیدہ اور مسجد ابو بکر میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران القسام بریگیڈ کے سینیر کمانڈر نورالدین برکہ سمیت 7 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔ اس آپریشن میں اسرائیلی فوج کا ایک افسر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگئے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا