English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا آزاد کے یوم پیدائش پر ملی و سماجی خدمت کرنے پر گلزار اعظمی کو شرد پوار کے ہاتھوں ایوارڈ دیا گیا

share with us

 

ماہرین تعلیم کو بھی ایوارڈ دیئے گئے ، شہروں کو نام تبدیل کرنے پر مودی حکومت پرشدید تنقید 


ممبئی:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور مجاہد آزادی مولانا ابوکلام آزاد کے یوم پیدائش پر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی جانب سے ممبئی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں جمعیۃعلماء قانونی امدادکمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کو ان کی ملی و سماجی بالخصوص دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار مسلم نوجوانوں کو قانون امدادفراہم کرکے جیلوں سے ان کی رہائی کے اعتراف سابق وزیر اعلی مہاراشٹر و مرکزی وزیر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازہ گیا۔اسی تقریب میں تعلیم کی فیلڈ میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے انجمن السلام کے صدر ڈاکٹر ظہیرقاضی، منور پیر بھائی،ا نجم انعامدار، شبیر انصاری (صدر اوبی سی آرگنائزیشن) خواتین کی فلاح و بہبود کے لیئے کام کرنے والی عظمی ناہیدکو ایوارڈ سے نوازاگیا۔
ممبئی میں واقع مشہور وائی بی چوہان ہا ل میں منعقدہ پروگرام میں پورے ملک سے مندوبین اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدے داروں و رضاکارں نے شرکت کی جس میں فوزیہ خان، جینت پاٹل، نسیم صدیقی و دیگر شامل تھے کی موجودگی میں شرد پوار نے ایوارڈ یا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرد پوار نے مولانا ابولکلام آازد کے ذریعہ کیئے گئے کاموں اور ان کے نظریات پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ابولکلام آزاد تقسیم ہند کے مخالف تھے اور انہوں نے تعلیمی شعبہ میں ہمیشہ اپنی خدمات پیش کی۔
شرد پوار نے موجودہ حکومت کو نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ بجائے تعلیم اور روزگار پر دھیان دینے کے ، حکومت شہروں کے نام تبدیل کرنے پر آمادہ ہے جو اس بات کا اشارہ کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکام ثابت ہوئی ہے ۔
شرد پوار نے پارٹی رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عوامی فلاح و بہبودو بھائی چارے کے لیئے اپنے آپ کو پیش کرنا ہوگاکیونکہ موجودہ حکومت نے اقلیتی اور اکثیریتی فرقہ کے درمیان نفرت پیدا کرکے سیاست کرنے کا کام کیا ہے جو ہمارے رہنماؤں کے اصولوں کے منافی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا