English   /   Kannada   /   Nawayathi

پینے کے پانی میں پٹرول کی ملاوٹ کے بعد یوٹی قادر نے علاقہ کا کیا دورہ ، جلدہی مسائل حل کرنے کا دیا تیقن 

share with us

 

الال 13؍ نومبر 2018(فکروخبرنیوز) ڈیرلا کٹے کے قریب کانکیرے علاقہ میں کنوے کے پانی میں پٹرول کی ملاوٹ کے بعد پریشان لوگوں کا حال چال پوچھنے کے لیے وہاں کے رکنِ اسمبلی یوٹی قادر نے لوگوں سے ملاقات کرکے اس مسئلہ کو حل کرنے کا تیقین دلایا۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل کنوؤں سے نکالے گئے پانی میں پٹرول کی ملاوٹ کے بعد لوگ اس مسئلہ کو لے کر کافی پریشان تھے اور شکایت کرنے کے بعد قریب میں موجود پٹرول بنک کو ایک روز کے لیے بند کردیا گیا تھا لیکن اس مسئلہ کی طرف زیادہ توجہ نہ دینے کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی ہنوز باقی رہی ۔ یوٹی قادر نے لوگوں سے ملاقات کرنے پر وہاں کے لوگوں نے سوال کرتے ہوئے یوٹی قادر سے اس کا جواب مانگا کہ کس طرح کنویں کے پانی میں پٹرول کی ملاوٹ ہوسکتی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران یوٹی قادر نے کہا کہ وہ این آئی ٹی کے اور ایم آر پی ایل کے ذمہ داران سے رابطہ کرنے کے بعد اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس دوران وہاں کے باشندے برابر قریب میں واقع پٹرول بنک کو اس کا ذمہ دار ٹہرارہے ہیں جبکہ اس کے مالک نے اس معاملہ میں اپنی غلطی ہونے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے باشندوں کو یہ یقین دلایا کہ ان کے پینے کے پانی کا مسئلہ جلد ہی حل کیا جائے گا ، اس سلسلہ میں ضلع پنچایت سے ایک اراضی الاٹ کرکے وہاں بورویل کی کھدائی کے لیے احکامات بھی جاری کیے جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا