English   /   Kannada   /   Nawayathi

رام مندر کے لئے آواز بلند کرے گا آر ایس ایس ۔ وی ایچ پی ، 9 دسمبر کو بلائی میگا ریلی

share with us

نئی دہلی:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے ٹھیک پہلے آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد سمیت دائیں بازو تنظیموں نے رام مندر تعمیر کیلئے زور لگانا تیز کر دیا ہے۔ دہلی کے رام لیلا میدان اس میں اس کیلئے 9 دسمبر کو ایک ریلی بلائی گئی ہے۔ جس میں بڑی تعداد میں سادھو ۔ سنت بھی شام ہوں گے۔ ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق اس میگا ریلی میں آر ایس ایس کے سبھی بڑے لیڈر پہنچیں گے۔

اکھل بھارتیہ سنت سمیتی کی جانب سے منعقد اس میگا ریلی کے ذریعے حکومت سے آرڈیننس لاکر رام مندر تعمیر کیلئے راستہ بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

در اصل سپریم کورٹ نے رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد زمین تنازع سے جڑے کیس کی سماعت اگلے سال جنوری کے پہلے ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔ کورٹ نے کہا کہ وہ اس معاملے کو مناسب بینچ کے حوالے کرے گی وہیں بینچ اس کیس کی تاریخ پر فیصلہ لے گی۔ سپریم کورٹ کے اس رخ کے بعد سے ہی ایودھیا میں رام مندر تعمیر کیلئے پارلیمنٹ کے قانون کی مانگ تیز ہوتی نظر آ رہی ہے۔

آر ایس ایس اور وی ایچ پی رام مندر تعمیر کو لیکر 9 دسمبر کو ایک میگا ریلی کرے گی، بتادیں رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد زمین تنازع پر الہ آباد ہائی کورٹ کے 2010 کے فیصلے کےخلاف 14 عرضیاں لگائی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا