English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوناور : بے قابو کار پہاڑ سے ٹکراگئی ، تین افراد موقعۂ واردات پر جاں بحق ، سات زخمی 

share with us

 

ہوناور 13؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) بے قابو کار کے توازن کھوکر پہاڑ سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں تین افراد کے موقعۂ واردات پرجاں بحق اور سات افراد کے زخمی ہونے کی واردات آج صبح پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت فاطمہ (65) روبیہ (45) اور چابو صاحب کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو ساگر تعلقہ کے آنند پور کے مقیم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ افراد اسکور پؤ کار پر سوار گوا میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ واپسی کے دوران ہوناور کے آروڈلی علاقہ اہم شاہراہ 66پر ڈرائیور توازن کھوبیٹھا اور کار تیز رفتاری کے ساتھ پہاڑ سے ٹکراگئی ۔ تین افراد موقعۂ واردات پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کار پر سوار دیگر افراد زخمی ہوگئے جن میں سے چند کو سخت چوٹیں آئیں ہیں۔ ہوناور سرکاری تعلقہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمی افراد کو منیپال منتقل کیا گیا ہے۔ ہوناور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا