English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر اور بحرین کا قطر بحران کے حل کے لیے 13 مطالبات کو پورا کرنے پر زور

share with us


مصر اور بحرین کا خطے کے ممالک کی سلامتی ، خود مختاری اور ا ستحکام برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور 


منامہ:12؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصر اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے قطر سے جاری بحران کے خاتمے کے لیے تیرہ مطالبا ت پر مشتمل فہرست پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ چار ممالک سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گذشتہ سال بحران کے حل کے لیے قطر کو چھے اصولوں پر مبنی تیرہ مطالبات پیش کیے تھے لیکن اس نے ان پر عمل درآمد سے انکار کردیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر اور بحرین کی مشترکہ وزارتی کمیٹی کے منامہ میں اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ،اس میں انھوں نے کہا کہ قطر کی جانب سے مطالبات کو پس پشت ڈالنے کی کوششوں سے بحران طول ہی پکڑے گا ۔ انھوں نے بحران کے حل کے لیے کویت کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے۔دونوں ملکوں نے علاقائی اور عالمی سطح پر باہمی مشاورت سے کام کرنے بالخصوص عرب لیگ ، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے نظام کے تحت مشترکہ کوششوں سے اتفاق کیا تاکہ سعودی عرب اور بحرین کے مفادات حاصل کیے جاسکیں اور دونوں ممالک کے عوام کی امنگوں کو پورا کیا جاسکے۔مصر اور بحرین نے خطے کے ممالک کی سلامتی ، خود مختاری اور ا ستحکام برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انھوں نے یمن کی حدود سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے سعودی عرب کے علاقوں کی جانب بیلسٹک میزائلوں سے حملوں کی مذمت کی ہے۔انھوں نے دہشت گردی کی تمام شکلوں کی بھی مذمت کی ہے اور دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے باہمی روابط کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انھوں نے فلسطینی نصب العین کی حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا