English   /   Kannada   /   Nawayathi

محمود عباس کی غزہ کی پٹی کے خلاف مزید انتقامی اقدامات کی دھمکی

share with us

حماس غزہ اور غرب اردن پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مساعی میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے،محمود عباس


رام اللہ:12؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ کی پٹی کے خلاف مزید انتقامی اقدامات کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں "حماس" کو دی جانے والی رقم میں فلسطینی اتھارٹی کو نظرانداز کیا گیا۔صدر عباس نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جماعت پرفلسطینی ریاست کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عا ئد کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں محمود عباس نے اسرائیل اور امریکا پر الزام عا ئد کیا کہ وہ غزہ میں حماس کی حکومت کو مضبوط کرنے میں اس کی مدد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حماس فلسطینی قوم کی خیر خواہ نہیں۔ وہ غزہ اور غرب اردن پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مساعی میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔درایں اثنا اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے قطر کی جانب سے غزہ میں حماس کے ملازمین کو دی جانے والی ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم کا دفاع کیا ہے۔ نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ قطر کی غزہ میں حماس کے لیے امداد وہاں پر جاری کشیدگی کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا