English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 7 فلسطینی شہید، 7 زخمی

share with us

غزہ :12؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے میں چند روز کشیدگی میں معمولی کمی کے بعد گذشتہ شام اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے سات فلسطینی شہید اور سات کو زخمی کر دیا۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر 7 راکٹ داغنے کا دعوی کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مقام پر شہر کے اندر داخل ہو کر ایک مزاحمت کار کی گرفتاری کی کوشش کی جس پر جھڑپ ہوگئی۔اس دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ جھڑپ اور اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 7 فلسطینیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی ناخت 37 سالہ نورالدین محمد سلامہ، 23 سالہ محمد ماجد موسی القرا، 22 سالہ علا الدین محمد قویدر، 21 سالہ مصطفی ابو عودہ، 25 سالہ محمود عطا اللہ مصبحم 24 سالہ علا الدین فوزی فیسفس اور 21 سالہ عمر ناجی مسلم ابو خاطر کے ناموں سے کی گئی ہے۔مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے خان یونس میں 40 مقامات پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق دفاعی شیلڈ نے غزہ سے داغے دو راکٹ فضا میں تباہ کر د ئیے،غزہ کی پٹی میں تازہ کشیدگی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نینت یاھو اپنا فرانس کا دورہ مختصر کر کے واپس آگئے ہیں۔ اسرائیل کے غزہ کی سرحد کے قریب واقع یہودی کالونیوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوج کا ایک افسر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ خزاعہ کے مقام پر فولکس ویگن پک مجاھدین کے ایک گروپ کی طرف بڑھنے لگی تو اس پر مجاھدین نے فائرنگ کی۔ اسی دوران اسرائیلی فوج کے جنگی طیارے بھی فضا میں پہنچ آئے اور انہوں نے فضائی حملے شروع کردیے۔ جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان میں سے بعض کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔دریں اثناء فلسطینی وزارت صحت کے مطابق دو ہفتے قبل اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی صحافی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق رام اللہ میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 28 سالہ محمدابراہیم شریتح کو اسرائیلی فوج نے دو ہفتے قبل المزرعہ کے مقام پر گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔ اسے شدید زخمی حالت میں رام اللہ کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ دو ہفتے زندگی موت کی کشمکش میں رہا۔فلسطینی صحافی کو اسرائیلی فوج نے 26 اکتوبر کو المزرعہ کے مقام پر فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضے کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی کی کوریج کے دوران گولیاں ماری گئی تھیں، دو ہفتے پیشتر قابض فوج کی فائرنگ سے سے ایک شہری عثمان لداؤد شہید ہوگیا تھا جب کہ متعدد فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا