English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی امداد

share with us


ریاض:12؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی حکومت نے فلسطینی مملکت کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم ماہانہ 2 کروڑ ڈالر کے پہلے سے کیے گئے اعلان پرعمل درآمد کا حصہ ہے۔ اس رقم سے فلسطینی اتھارٹی کے بجٹ کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ فوری ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ رقم اگست، ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں کیلیے دی گئی ہے۔ادھر جمہوریہ مصرمیں خادم الحرمین الشریفین کے سفیر اسامہ بن احمد نقلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی سیاسی، اقتصادی اور انسانی شعبوں میں امداد جاری رکھی جائے گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا