English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر : مشترکہ فوجی مشقوں’’عربوں کی ڈھال 1‘‘ کی سرگرمیاں

share with us


مشقوں میں میزبان مصر کے علاوہ سعودی عرب، امارات، کویت، بحرین اور اردن کی فوجیں حصہ لے رہی ہیں


قاہرہ:12؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصر میں عرب ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں(عربوں کی ڈھال 1)کا سلسلہ جاری ہے۔ مشقوں میں میزبان مصر کے علاوہ سعودی عرب، امارات، کویت، بحرین اور اردن کی فوجیں حصہ لے رہی ہیں۔اس تربیتی ایونٹ کا مقصد لڑائی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی استعداد کو بڑھانا ، حقیقی لڑائی کے ماحول میں عسکری مہارت کو چمکانا اور باہمی تجربے کے تبادلے سے مستفید ہونا ہے۔یہ مشقیں دو مرحلوں پر مشتمل ہیں۔ ان میں پہلا مرحلہ پیشگی تربیت کا تھا جو اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ دوسرا مرحلہ حقیقی عمل درامد کا ہے جس کے دوران فضائی اور بحری کارروائیوں کے علاوہ اسپیشل فورسز کی کارروائیاں انجام دی جائیں گی۔ ساتھ ہی دشمن فورسز کو بھگانے کے لیے گولہ بارود کے تدبیری استعمال کا مظاہرہ بھی عمل میں لایا جائے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا